منگل 25 نومبر 2025 - 13:49
کتاب "تاریخ پھندیڑی سادات" کے مؤلف مستحق تبریک و مبارکباد

حوزہ/ مولانا رضی حیدر پھندیڑوی نے اس کتاب کو فارسی زبان میں تحریر کیا، جو ان کی غیر معمولی علمی مہارت اور زبان پر عبور کی واضح دلیل ہے۔ اپنی مادری زبان میں لکھنا آسان ہوتا ہے، مگر کسی دوسری زبان میں معیاری اور تحقیقی کتاب تصنیف کرنا اُن کی بلند پایہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔

تحریر:مولانا ذیشان حیدر رجیٹوی

حوزہ نیوز ایجنسی|

میں مولانا سید رضی حیدر پھندیڑوی مؤلف کتاب "تاریخ پھندیڑی سادات" کو اس عظیم الشان کتاب کے منظر عام پر آنے اور نمائندۂ ولی فقیہ آقای عبدالمجید حکیم الٰہی صاحب اور دیگر معزز علمائے کرام کے مبارک ہاتھوں سے اس کی رسم اجراء ہونے پر صمیم قلب سے ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔

اسی کے ساتھ میں پھندیڑی سادات کے تمام باشندگان اور ویلفیر کمیٹی کو بھی اس علمی، تاریخی اور روحانی سرمایہ کے حصول اور رسم اجراء پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مولانا رضی حیدر پھندیڑوی نے اس کتاب کو فارسی زبان میں تحریر کیا، جو ان کی غیر معمولی علمی مہارت اور زبان پر عبور کی واضح دلیل ہے۔ اپنی مادری زبان میں لکھنا آسان ہوتا ہے، مگر کسی دوسری زبان میں معیاری اور تحقیقی کتاب تصنیف کرنا اُن کی بلند پایہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔

میں موصوف کو ذاتی طور پر خوب پہچانتا ہوں۔ انہوں نے اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں متعدد علمی و دینی کتابیں تحریر کی ہیں۔ ان کی علمی اور فقہی موضوعات پر مضبوط تحریریں ان کے وسیع مطالعے، پختہ فکر اور مستحکم قلم کی گواہ ہیں۔

مولانا سید رضی کا اتنی کم عمری میں مصروفیات کے باوجود قلم سے اپنا رشتہ مضبوط رکھنا اہل پھندیڑی کے لیے باعثِ امتیاز بھی ہے اور باعث فخر بھی۔

میری دعا ہے کہ رب کریم مولانا کو سلامت رکھے، ان کے علم و قلم میں مزید برکتیں اور وسعتیں عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • طاہر عباس IN 04:12 - 2025/11/26
    مولف لایق تحسین و مبارکباد ہیں قبلہ ذیشان صاحب کا یہ اچھا قدم ہے
  • ظفر علی IN 04:15 - 2025/11/26
    سبحان اللہ جزاک اللہِ